ابنا: اطلاعات کے مطابق طالبان دہشتگردوں کی جانب سے نوشہرہ میں صوابی انٹر چینج کے قریب آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، کارروائی سے متعلق خفیہ اطلاع پر پولیس نے علاقے میں کارروائی کی اور وہاں گھات لگائے بیٹھے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں ایک طالبان کا اہم کمانڈر قاری انس عرف ابو موسیٰ بھی شامل ہے جو دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔
.......
/169